سعودی عرب نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کیلئے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دید یا
جمعرات 1 جنوری 2015 17:59
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سعودی عرب نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے ،تاہم عازمینِ حج وعمرہ اس سے مستشنیٰ ہوں گے۔سعودی وزیر صحت کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد سعودی کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل کی طرف سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ ''وزٹ'' ویزے پر آنے والوں کے لیے ''ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازم ہو گا۔
اس بارے میں ایک سرکاری ذمہ دار نے بتایا ہے کہ '' جو لوگ سعودی ویزے کے لیے درخواست دیتے ہیں یا سعودی عرب میں اپنے قیام میں توسیع کے خواہشمند ہوتے ہیں، یا محض ٹرانزٹ کے لیے انہیں سعودی عرب میں مختصرا قیام کرنا ہو گا انہیں اور ان کے ساتھ موجود زیر کفالت اہل خانہ کو ویزے کے حصول کے لیے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ لازما پیش کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
اس صورت میں ایسے تمام افراد کو کسی حادثے کے باعث ہنگامی علاج معالجے کی سہولیات کے علاوہ ابتدائی طبی امداد دی جا سکے گی۔
ان سہولیات میں ائیر ایمبولینس کی فراہمی ایسی سہولیت بھی شامل ہوں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس نئی ''ہیلتھ انشورنس پالیسی'' کی منظوری سعودی کابینہ دے چکی ہے۔تاہم صحت کے حوالے سے یہ نئی اعلان کردہ اس نئی پالیسی کا اطلاق حج و عمرہ کے لیے آنے والوں اور سفارتی پاسپورٹس پر سعودی عرب آنے والوں پر نہیں ہوگا۔سعودی حکام کا اس بارے میں کہنا تھا ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹس کی موجودگی علاج معالجے کے اخراجات فراہم اور برداشت کرنے کا ''میکنازم ''بنانے کے لیے ضروری ہیں۔تاہم سعودی حکام نے اس نئی سکیم کے نفاذ کے لیے کسی متعین تاریخ کا اعلان کیے بغیر یہ تصدیق کی ہے کہ اس فیصلے پر عمل در آمد میں دیر نہیں ہو گی۔واضح رہے اس حوالے سے انشورنس پریمیم کی رقم ایک ماہ کے لیے ایک سو سعودی ریال ہو سکتی ہے۔ البتہ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ پالیسی کسی ایک انشورنس کمپنی کی مدد سے نافذالعمل ہو گی یا اس کے لیے ایک سے زائد انشورنس کمپنیوں سے مدد لی جائے گی۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی سطح سے اس سلسلے میں ابھی مزید فیصلوں کا امکان ہے، تاکہ اس اہم فیصلے پر عمل در ا?مد ممکن ہو سکے۔ ایک ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں انشورنس کی مارکیٹ پچیس ارب سعودی ریال کے حجم کی حامل ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.