سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے عبوری فیصلوں کے خلاف تین ارکین اسمبلی کی جانب سے دائر درخواستیں خارج کر دیں

جمعرات 1 جنوری 2015 18:23

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے عبوری فیصلوں کے خلاف تین ارکین اسمبلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے عبوری فیصلوں کے خلاف تین ارکین اسمبلی کی جانب سے دائر درخواستیں خارج کر دیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز چودھری نے دائر درخواستوں کی سماعت کی، ممبر قومی اسمبلی ملک ریاض،ممبر صوبائی اسمبلی محسن لطیف اور سیف الملوک نے الیکشن ٹربیونل کے مختلف عبوری فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی تھیں، عدالت نے دائر تمام درخواستیں خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کا اس حوالے سے فیصلہ آچکا ہے، جس کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کسی آئینی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔