فوجی عدالتوں کے معاملے پر سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ، مولانا فضل الرحمان،

حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے ، امید ہے اتفاق رائے پیدا ہو جائے گا ،صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 1 جنوری 2015 20:13

فوجی عدالتوں کے معاملے پر سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ، ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ، حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے ، امید ہے اتفاق رائے پیدا ہو جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر زیادہ تر سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے امید ہے جلد اتفاق رائے ہوجائے گا فوجی عدالتیں تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہی وجود میں آئینگی ۔