اسلام آباد ،ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو کو معطل کردیا گیا،گزشتہ رات تھانہ شہزاد ٹاؤن سے 9ملزمان گرفتار کرنے کے بعد دباؤ میں آکررہا کردیا تھا ،ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ،وزارت داخلہ نے معطلی کے احکامات جاری کیے ،ایس ایس پی سیکورٹی میر واعظ کو ایس ایس پی آپریشن تعینات کردیاگیا

جمعرات 1 جنوری 2015 22:38

اسلام آباد ،ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو کو معطل کردیا گیا،گزشتہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایس ایس پی آپریشن کو معطل کردیا گیا،ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو نے گزشتہ رات تھانہ شہزاد ٹاؤن سے 9ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد دباؤ میں آکررہا کردیا تھا،رینجرز کی جانب سے گرفتاری کے دوران ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا تھا جس کی رپورٹ پر وزارت داخلہ نے معطلی کے احکامات جاری کیے دوسری جانب ایس ایس پی سیکورٹی میر واعظ کو ایس ایس پی آپریشن تعینات کردیاگیا ہے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو دبنگ خان کوشہزاد ٹاؤن سے 9ملزمان کو گرفتاری کے بعد دباؤ میں آکر رہاکرنے کی شکایت پر معطل کردیاگیا ۔وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن میں رینجرز کی جانب سے گرفتاری کے دوران نو ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا تھا جنہیں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں بند کیا گیاتاہم ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو نے دباؤمیں آکر ملزمان کو رہاکردیا جس کی وزارت داخلہ میں شکایت کے بعد سخت ایکشن لیتے ہوئے معطل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ ایس ایچ او حنیف اکبر کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایس ایس پی سیکورٹی میر واعظ کو ایس ایس پی آپریشن تعینات کر دیاگیا ہے