سکھر، جئے سندھ کا کارکنوں کا کارکنوں کو گرفتار کر کے لا پتہ کر نے کے خلاف احتجاج

جمعرات 1 جنوری 2015 23:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سکھر میں جئے سندھ تحریک کے کارکنوں نے سندھ ہائی کو رٹ سکھر کے سامنے پو لیس و دیگر اداروں کی جانب سے کارکنوں کو گرفتار کر کے لا پتہ کر نے کے خلاف احتجاج کیا گیا جس کی قیا دت نصیر گو پا نگ، عیدن جاگیرانی و دیگر نے کی احتجاج میں شریک کا رکنان نے اپنے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اس مو قع پر رہنما وٴں نے بتا یا کہ ان کے کا رکنوں کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر رکھ کر ان پر بیہما نہ تشدد کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کی جا نوں کو خطرہ لا حق ہے ان کا کہنا تھا کہ کا رکنوں کو بلا جواز گرفتارکرنے کا سلسلہ بند کیا جا ئے اور انسانی حقوق کے ادارے اور سپریم کو رٹ و سندھ ہا ئی کو رٹ اس کا نوٹس لے کر ہما رے اسیر کا رکنوں کو رہا کرا ئے اور یہ سلسلہ بند کرائے ۔

متعلقہ عنوان :