ہم نے خود کروڑوں خرچ کر کے موضوع سے ہٹ کر غیر معیاری فلمیں بناکر لوگوں کو سینما سے دور کیا‘ ندیم،
انڈسٹری میں نیا خون اور جدید ٹیکنالوجی آئی ہے ،ہماری انڈسٹری جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی ‘ سینئر اداکار
جمعرات 1 جنوری 2015 23:18
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار محمد ندیم نے کہا ہے کہ جب انڈسٹری میں اچھی فلمیں بن رہی تھیں تو اس وقت بھی ہم لوگ ہی تھے اور جب غیر معیاری فلمیں بنیں تو اس وقت بھی ہم سب ہی تھے ، ہم نے خود کروڑوں روپے خرچ کر کے موضوع سے ہٹ کر غیر معیاری فلمیں بنائیں اور لوگوں کو سینما سے دور کیا، فلم انڈسٹری میں نیا خون اور جدید ٹیکنالوجی آئی ہے اور کچھ اچھی فلمیں بھی بنی ہیں امید ہے کہ ہماری انڈسٹری جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی ۔
گزشتہ روز ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار محمد ندیم نے کہا کہ لوگ حالات سے فرار چاہتے ہیں اور اسکے لئے واحد ذریعہ تفریح ہے ، لوگ کب تک گھر میں بیٹھ کر ٹی وی دیکھیں گے وہ تفریح کے لئے باہر نکلنا چاہتے ہیں اور اسکے لئے سینما بہترین ذریعہ ہے ۔(جاری ہے)
جب انڈسٹری میں اچھی فلمیں بنتی تھیں اس وقت بھی ہم لوگ ہی تھے اور جب غیر معیاری فلمیں بنیں تو اس وقت بھی ہم سب ہی تھے ۔
ہم نے خود کروڑوں روپے خرچ کر کے فلم انڈسٹری کو تباہ کیا جس میں موضوع سے ہٹ کر اور غیر معیاری فلمیں تھیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ سینما سے دور ہو گئے ۔ انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بھی انڈسٹری کی بہتری کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بول‘ وار ‘ نا معلوم افراد جیسی کئی اچھی فلمیں بنی ہیں اور مزید بن رہی ہیں جس سے یقینا دوبارہ انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.