تھر پارکر میں غذائی قلت سے مزید 2 بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 257 ہو گئی

جمعرات 1 جنوری 2015 23:44

تھر پارکر میں غذائی قلت سے مزید 2 بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 257 ہو گئی

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2015ء) غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہ سکا جبکہ آج مزید دوبچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج تھر پارکر میں مزید دو بچے غذائی قلت سے ہلاک ہو ئے جن میں ایک سات روز کا بچہ بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ 92 روز میں غذائی قلت سے ہلاک ہو نے والے بچوں کی تعداد 257 ہو چکی ہے۔جبکہ حکومت سندھ اپنی تمام کو ششوں کے باوجود تھر پارکر میں غذائی قلت ختم کر نے میں ناکام ہو چکی ہے اور آئے روز بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے جو کہ ایک تشویشناک بات ہے۔

متعلقہ عنوان :