”پی کے“ کا مقصد بھائی چارے کا فروغ،انوشکا شرما اور عامر خان فلم”پی کے“کے مرکزی اسٹار ہیں

جمعہ 2 جنوری 2015 11:17

”پی کے“ کا مقصد بھائی چارے کا فروغ،انوشکا شرما اور عامر خان فلم”پی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء)عامر خان کی فلم”پی کے“ اپنے پہلے پوسٹر کی ریلیز کے بعد سے تنازعات کی زد میں ہے اور اس کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

توہم پرستی کے خلاف آواز اٹھانے والی اس فلم پر ہندوستان بھر میں متعدد ہندو انتہاپسند گروپس کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے اور کئی شہروں میں سینما گھروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تاہم فلم کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی نے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے فلم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ”پی کے“ کے بارے میں کچھ گروپس کے احتجاج پر فکرمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ”پی کے“ کی پوری ٹیم کی جانب سے وہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم تمام مذاہب اور عقائد کا احترام کرتے ہیں۔