پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچ (کل) کھیلے جائیں گے

جمعہ 2 جنوری 2015 12:23

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچ (کل) کھیلے جائیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) ملک میں جاری11ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچ (کل) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹرکا مقابلہ افغان کلب چمن سے کے پی ٹی سٹیڈیم کراچی میں ہوگا جبکہ نیشنل بینک آف پاکستان اور بلوچ کلب کوئٹہ کی ٹیمیں ڈاکٹر محمد علی شاہ سٹیڈیم ، کراچی میں مد مقابل ہونگی،لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔لیگ 10 جنوری تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :