خیبر پختون خوا کی مساجد اور مدارس کے افغان آئمہ کو ہٹانے کا فیصلہ ،226 افغان آئمہ اور اساتذہ کی جگہ پر مقامی افراد کو تعینات کیا جائے‘ صوبائی محکمہ داخلہ

جمعہ 2 جنوری 2015 14:28

خیبر پختون خوا کی مساجد اور مدارس کے افغان آئمہ کو ہٹانے کا فیصلہ ،226 ..

پشاور،اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی مساجد اور مدارس میں فرائض انجام دینے والے 226 افغان آئمہ اور اساتذہ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ داخلہ کیحکام کے مطابق افغان آئمہ اور اساتذہ کو ہٹانے کے لیے آئی جی پولیس اور کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ افغان آئمہ اور اساتذہ کی جگہ پر مقامی افراد کو تعینات کیا جائے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس سے متعلق تجاویز بھی وفاقی حکومت کو بھیجی ہیں