پاکستان کو اب اجتماعی نقصان کیلئے تیار رہنا چاہئے‘ بی ایس ایف،

ہمسایہ ملک کو جب بھی کوئی اندرونی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو وہ توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر فائرنگ شروع کردیتا ہے‘ انسپکٹر جنرل راکیش شرما کی ہر زہ سرا ئی

جمعہ 2 جنوری 2015 16:24

پاکستان کو اب اجتماعی نقصان کیلئے تیار رہنا چاہئے‘ بی ایس ایف،

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان کو اب اجتماعی نقصان کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بی ایس ایف جموں فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل راکیش شرما نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر پاکستانی رینجرز نے ہم پر فائرنگ کی تو ہم بھی منہ توڑ جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب ہماری طرف سے اجتماعی نقصان کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے کبھی بھی پاکستانی رینجرز پر حملے میں پہل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی کسی اندرونی مسئلے کا شکار ہوتا ہے تو وہ اس سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی شروع کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی ہمیشہ سوچی سمجھی سازش رہی ہے اور اس وقت بھی پاکستان ملک میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے باعث اس معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کررہا ہے اور ہمیں مجبوراً جوابی کارروائی کرنا پڑتی ہے۔

متعلقہ عنوان :