پی سی بی نے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا :محمد اکرم

جمعہ 2 جنوری 2015 16:24

پی سی بی نے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا :محمد ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا، ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی واپسی چاہتے ہیں تاہم محمد حفیظ میگا ایونٹ میں بولنگ کرتے دکھائی دیں گے۔ ، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کوچ ایسا نہیں کر سکتا کہ کہیں سے فاسٹ باؤلر لائے اور اسے تیار کرے ، وہ لاہور میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد اکرم نے کہا کہ قومی آف سپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن سے کلئیر ہونا مسئلہ نہیں بلکہ وہ کلئیر ہونے کے بعد کتنے موثر ہوں گے اس پر توجہ ہونی چاہیے۔ این سی اے کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کرکٹ میں انجریز ہوتی رہتی ہیں ، تاہم فٹنس ٹیسٹ لینے سے کرکٹرز کی فٹنس بہتر ہوئی ہے ، کوچ کے مطابق ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہترین فاسٹ باؤلرز کو میدان میں اتارنا ہو گا جس کے لیے وہ موجودہ باؤلرز پر محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد اکرم نے کپتان مصباح الحق کی فٹنس کو بہتر قرار دیا ، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مصباح الحق سمیت مزید دس کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ 11 جنوری کو کیا جائے گا۔ محمد اکرم نے کہا کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کے لئے تیاریاں بہتر انداز میں جاری ہیں اور امید ہے کہ سعید اجمل کی جلد واپسی ہوگی جب کہ پابندی کا شکار محمد حفیظ ورلڈ کپ میں بولنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کی ورلڈ کپ سے دستبردار سب کی مشاورت سے ہوئی تاہم ان کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی اور وہ جلد اپنے ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کے بعد کلئیر ہوکر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے محمد اکرم کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم میگاایونٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور اس لئے سخت محنت کی جارہی ہیں، محمد حفیظ کو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا اور امید ہے کہ ان کے بولنگ ایکشن کا نتیجہ ان کے حق میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :