تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحدد ہوکر قومی ایکشن پلان تشکیل دیں ،سید عبدالغفور شاہ

جمعہ 2 جنوری 2015 18:04

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سکیٹری سید عبدلغفور شاہ نے کہا ہے پاکستان اس وقت تمام مشکل اور نازک دور سے گزر رہا ہے ایک طرف ملک میں اندرونی دشمن دھشت گردی پھیلا رہے ہیں دوسری طرف پڑوسی ملک پاک فوجیون کو شہید کررہے ہیں انہون تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحدد ہوکر قومی ایکشن پلان تشکیل دیں تاکہ ملک کے دشمنوں کا خاتمہ ہوسکے جس سے ملک میں جہبوریت اور ملک کی بقا میں محفوظ رہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ملک کی تمام سیاسی جماعتو ں کو جمع کرکے ملک کو بڑے بحران سے نکالا اور ہم مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے اس عمل اور اپنے قائد کے حکم پر اپنے خون کے آخری قطرہ دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔