سانحہ پشاور پر بحث، ماروی میمن اراکین پارلیمنٹ کیساتھ تصاویر بنواتی رہیں

جمعہ 2 جنوری 2015 19:16

سانحہ پشاور پر بحث، ماروی میمن اراکین پارلیمنٹ کیساتھ تصاویر بنواتی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) سانحہ پشاور کی بحث کے دوران قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ماروی میمن ہنستے اور مسکراتے ہوئے اراکین اسمبلی کے اتھ تصاویر بنوا تی ر ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور پر بحث شروع ہوئی جس میں ماروی میمن اراکین قومی اسمبلی محمد ایوب ‘ خسرو مختیار سمیت دیگر کے ساتھ ہنستے مسکراتے ہوئے تصاویر بنوا تی ر ہیں جبکہ دیگر اراکین حیران کن اندازمیں ماروی میمن کو دیکھتے رہے