ایوی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار سعودی ایئرلائنزنے مسافروں پر انوکھی پابندی لگا دی

جمعہ 2 جنوری 2015 20:07

ایوی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار سعودی ایئرلائنزنے مسافروں پر انوکھی ..

ریاض(نیوزڈیسک)عرب ممالک اپنے شہریوں پر طرح طرح کی پابندیاں لگا کر جہاں دنیا بھر میں تضحیک کا باعث بنتے ہیں وہیں وہ لوگوں کے لئے مسائل بھی پیدا کردیتے ہیں۔ سعودی عرب کی قومی ائیرلائن ’سعودیہ‘نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی تمام پروازوں میں مردوں اور عورتوں کے علیحدہ علیحدہ سیٹیں دی جائیں گی تا کہ دوران پرواز وہ ایک دوسرے سے ’خلط ملط ‘نہ ہوجائیں۔

(جاری ہے)

ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان لوگوں کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا جو اپنی فیملیوں کے ساتھ سفر کرتے ہیں اور اس بات میں دشواری محسوس کرتے ہیں کہ ان کی بیویوں یا خواتین کے ساتھ کوئی اجنبی مرد بیٹھے۔سعودیہ کے اسسٹنٹ مینیجر مارکیٹنگ عبدالرحمٰن الفہدنے عربی اخبار ’عجل‘ کو بتایاکہ ان مشکلات کا حل ڈھونڈ لیا گیا ہے اور ایسے اصول وضع کیا جائیں گے جن سے مسافروں کو ایسی پریشانی نہ ہو۔ اخبار لکھتا ہے کہ فلائیٹ سٹاف کو یہ ہدایات دے دی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی اجنبی مرد کے ساتھ کسی عورت کا ہرگز سیٹ نہ دیں تا کہ مرد اور عورتیں دوران پرواز ایک دوسرے سے دور رہیں۔