ائیر کموڈو ر عمران خالدکو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

جمعہ 2 جنوری 2015 20:32

ائیر کموڈو ر عمران خالدکو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء)حکومت پاکستان نے ائیر کموڈور عمران خالدکو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ائیر وائس مارشل عمران خالد نے پاکستان ائیر فورس میں نومبر1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے پاکستان ائیرفورس اکیڈمی کے کالج آف فلائنگ ٹریننگ اورفلائنگ اسکواڈرن کی کمانڈ کی۔

(جاری ہے)

آپ نے ائیرہیڈکوارٹرز اسلام آ باد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ آفیسر)اور چیف آف ائیر سٹاف کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ سعودی عرب میں ائیر اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، اےئر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔آپ نے سٹرٹیجک سٹڈیز اور نیشنل سیکیورٹی اور وار سٹڈیز میں بھی ماسٹر ڈگریز حاصل کیں۔آپ کوپاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا