نئے سال کے آغاز پر ایف آئی اے کا ہنڈی کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون ،6افراد کو گرفتار

جمعہ 2 جنوری 2015 21:01

نئے سال کے آغاز پر ایف آئی اے کا ہنڈی کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کریک ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 جنوری۔2015ء) نئے سال کے آغاز پر ایف آئی اے نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 6افراد کو گرفتار کر کے سال کی پہلی ایف آئی آر درج کر لی گئی ، گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے ڈائر یکٹر پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جاوید حسین کی سربراہی میں انسپکٹر خضر ہاشمی اور سرور اصغر نے خفیہ اطلاع پر شاہ عالم مارکیٹ میں غیر قانونی ہنڈی کا کاروبار کرنے والے شنواری ٹریڈرز پر چھاپہ مار کر بیس لاکھ کی کرنسی ، کئی بنکوں کی چیک بکس اور دیگر شواہد برآمد کر کے مالک نوید شنواری اور اس کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان کے خلاف نئے سال 2015ء کا پہلا مقدمہ قائم کر کے مزید تفشیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :