Live Updates

آل پارٹیز کانفرنس، عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کی امامت میں نماز مغرب ادا کی

جمعہ 2 جنوری 2015 23:46

آل پارٹیز کانفرنس، عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کی امامت میں نماز ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جو مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی کے حوالے سے کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے نے مولانا فضل الرحمان کی امامت میں نماز مغرب ادا کی ۔ گزشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس میں نماز مغرب کے وقفہ کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نماز مغرب کی امامت کی اس موقع پر وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت وفاقی وزراء اور عسکری قیادت نے نماز ادا کی اس سے قبل یہ خیال کیا جارہا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان فضل الرحمان کے پیچھے نماز نہیں پڑینگے لیکن جونہی جماعت شروع ہوئی تو عمران خان بھی اس میں شامل ہوگئے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمران خان پاکستان کی جن سیاسی شخصیات کو بدعنوانی ، کرپشن کے حوالے سے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ان میں مولانا فضل الرحمان سرفہرست ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں میں پی ٹی آئی دھرنوں کے دوران عمران خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے متعلق انتہائی غیر پارلیمانی زبان استعمال کی جاتی رہی جس سے متعلق دیگر سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید اعتراض سامنے آتا رہا اب عمران خان کی جانب سے فضل الرحمان کے پیچھے نماز کی ادائیگی سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں ان کے جوابات عمران خان ہی دے سکتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :