دنیا کی تاریخ میں ایک حیران کر دینے والا عجوبہ

ہفتہ 3 جنوری 2015 11:20

دنیا کی تاریخ میں ایک حیران کر دینے والا عجوبہ

میسور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری 2015ء) عیسوی سال 2015ء کے آغاز پہلے ہی دن اس وقت عجوبہ ہو گیا جب بھارت میں ایک بکری نے انسان کے شکل والے بچے کو جنم دے دیا ہے۔ یہ حیران کن واقعہ بھارت کی ریاست کرناٹک میں واقع مشہور شہر میسور میں پیش آ یا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میسور کے گاؤں سولا پور میں ایک بکری نے دو بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک بچے کی انسانی شکل ہونے کی وجہ سے دیکھنے والوں نے اس عجوبہ قرار دے دیا ہے۔

اس بچے کے دو ہاتھ، سر آنکھ اور منہ کے ساتھ اس کی جسمانی ساخت انسانی بچے جیسی ہے، صرف ان بچوں کے کان اور پاؤں ہی بکریوں کی طرح ہیں۔ ڈاکٹر نے اس بچے پر تعجب کا اظہار کرتے کہا ہے کہ یہ مورثی عوارض کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس انسانی شکل نما بچے کی موت واقع ہو گئی ہے تاہم لوگوں کی دلچسپی کے پیش نظر اسے نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :