پاکستان ،سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ونڈے ،تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز9جنوری سے ہوگا

ہفتہ 3 جنوری 2015 11:26

پاکستان ،سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ونڈے ،تین ٹی ٹونٹی ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 9جنوری سے شارجہ میں شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے صبح کھیلا جائے گا ۔دوسرا ون ڈے میچ 11جنوری کو تیسرا ون ڈے میچ 13جنوری کو کھیلا جا ئے گا جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ15جنوری ، دوسرا 16جنوری ، تیسرا اور آخری میچ 17جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا ۔ یہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سال 2015کی پہلی بیرون ملک سیریز ہے ۔