سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی طبیعت مستحکم ہے شاہی خاندان کا بیان

ہفتہ 3 جنوری 2015 12:38

سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی طبیعت مستحکم ہے شاہی خاندان ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء)شاہی خاندان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی طبیعت مستحکم ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال داخل کروایا گیا شاہی خاندان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اب انہیں سانس لینے میں دشواری نہیں اور ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔