دس وزارتوں کے سروے میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کارکردگی میں بازی لے گئی،

تھنک ٹینک نے پہلا نمبر دے دیا

ہفتہ 3 جنوری 2015 13:25

دس وزارتوں کے سروے میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کارکردگی میں بازی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) دس وزارتوں کے سروے میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کارکردگی کے اعتبار سے بازی لے گئی، تھنک ٹینک نے پہلا نمبر دیدیا ہے۔ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی نامی تھنک ٹینک نے دس وزارتوں کے سروے میں وفاقی وزیر انوشہ رحمان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو دس میں سے چھ نمبر دے کر کارکردگی کے اعتبار سے بہترین قراردیا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کمیونی کیشن کے ذرائع کو موثر اور متحرک بنانے کے لیے تھری اورفورجی لائسنز کوایک اعشاریہ ایک آٹھ ارب ڈالرمیں نیلام کیا، اس سے نہ صرف معیشت کی بحالی میں مدد ملی بلکہ عوام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہتر سہولتوں بھی میسر آئیں۔ ملک میں تین موبائل کمپنیاں ٹیلی نار، یوفون اور موبی لنک صارفین کو تھری جی سروسز کی فراہم کررہی ہیں جبکہ زونگ کمپنی تھری اور فور جی دونوں سروسز فراہم کررہی ہے، حال ہی میں وارد نے بھی ایل ٹی ای ہائی اسپیڈ سروس متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)

تھری اور فور جی سروسز کی کامیابی انوشہ رحمان کی وزارت کو کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر لائی، اسی وجہ سے ٹیلی کام صنعت کی آمدن چار ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔وزارت کے ان اقداما ت کے باعث ملک میں اسمارٹ فون انڈسٹری میں واضح تیزی دیکھنے میں آئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات کے باعث ہائیر براڈ بینڈکااستعمال بڑھاہے، اس سے سافٹ وئیر ، میڈیا انڈسٹری اورای کامرس کے شعبوں پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :