گھوٹکی، دو ٹرکوں میں تصادم ، 4 مزدور جاں بحق ،5 زخمی

ہفتہ 3 جنوری 2015 13:29

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء ) گھوٹکی میں قومی شاہرہ پر ٹرک اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں چار مزدور جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر سرحد کے مقام پر قومی شاہرہ کی مرمت کے باعث دو طرفہ ٹریفک ایک ہی ٹریک پر چل رہی تھی۔

(جاری ہے)

فروٹ منڈی میں جلدی پہنچنے کیلئے تیز رفتاری کے باعث فروٹ سے بھرے منی ٹرک اور ٹرک میں تصادم سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخیموں کے مطابق انہیں نیشنل ہائی وے پولیس کی عدم موجودگی کے باعث تاخیر سے ڈسٹرکٹ پولیس نے اسپتال پہنچایا۔جاں بحق ہونے والے ایک شخص اکرم کا تعلق کراچی سے دوسرے کا صادق آباد سے اور دو افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :