ائیر پورٹ انتطامیہ کے نئے کارنامے

ہفتہ 3 جنوری 2015 15:58

ائیر پورٹ انتطامیہ کے نئے کارنامے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ائیر پورٹ پچھلے کچھ دنوں سے ہی اپنے کارناموں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، آج پھر ائیر پورٹ حکام کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا، ائیر پورٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث مسافروں کو بورڈنگ کارڈ تقسیم نہیں کیے جا سکے جس پر مسافروں کو بس میں بٹھا کر اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پہنچنے پر اسلام آباد ائیر پورٹ کے حکام نے مسافروں کو واپس لاہور لوٹ جانے کا کہہ دیا جس پر مسافر حیران و پریشان ہو گئے۔

جبکہ لاہور ائیر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی اسلام آباد روانگی کسی غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی ہے، ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پشاور سے کراچی روانہ ہونے والی پرواز کو مقررہ وقت سے 3 گھنٹے قبل ہی روانہ کر دیا گیا۔جس کے باعث 100 سے زائد لوگ سفر کرنے سے محروم رہ گئے۔