فیصل آباد،امریکن ریسٹورنٹ کی برانچ ” ہارڈ یز “ پر بجلی کا غیر قانونی کنکشن پکڑلیا گیا

سفارشی عناصر نے 2گھنٹے بعد ہی دوبارہ کٹا ہوا کنکشن واپس لگوادیا ، فیسکو کی نا اہلی پر کرپٹ و سفارشی عناصر کو بر تری

ہفتہ 3 جنوری 2015 16:16

فیصل آباد،امریکن ریسٹورنٹ کی برانچ ” ہارڈ یز “ پر بجلی کا غیر قانونی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ستیانہ روڈ پر واقعہ امریکن ریسٹورنٹ کی برانچ ” ہارڈ یز “ پر لگا بجلی کا غیر قانونی کنکشن پکڑلیا گیا ، سفارشی عناصر نے 2گھنٹے بعد ہی دوبارہ کٹا ہوا کنکشن واپس لگوادیا ، فیسکو کی نا اہلی پر کرپٹ و سفارشی عناصر کو بر تری مل گئی ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ستیانہ روڈ پر میکڈونلز کے قریب واقع غیر ملکی معروف ریسٹورنٹ ہارڈیز میں بغیر این او سی کے غیر قانونی طور پر بجلی کا کنکشن چل رہا تھا جس کی اطلاع ملنے پر یکم جنوری کو ایس ڈی او گلبہار کالونی طفیل رندھاوا نے چھاپہ مار کر ہارڈیز میں غیر قانونی طور پر چلنے والے کنکشن کو کاٹ دیا ، معروف انٹر نیشنل ریسٹورنٹ کی بجلی چوری پکڑے جانے کی خبر پر فوری طور پر شہر میں پھیل گئی جس پر ایک مخصوص سفارشی ٹولہ حرکت میں آیا اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلیٰ افسران پر کالز کا تانتا باندھ دیا جس پر فیسکو حکام نے تمام قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کنکشن کاٹنے والے ایس ڈی او کے ذریعے ہی وہی کنکشن دوبارہ بحال کر وا لیا ، یوں ثابت ہو گیا کہ اپنی ضرورت پور ی کر نے کے لئے ہمسایہ کے گھر سے بجلی حاصل کر نے والا خریب تو ” کنڈے “ لگا کر بجلی چوری کے جرم میں جیل جا سکتا ہے لیکن بغیر این او سی کے شہر کے مرکز میں بیٹھ کر بجلی کنکشن حاصل کر نے والے افراد پکڑے جانے کے بعد بھی کھلے دل سے غیر قانونی کام کر سکتے ہیں اس واقع کے بعد شہریوں میں ہارڈیز انتظامیہ اور فیسکو کیخلاف غم و غصہ پایا جارہاہے

متعلقہ عنوان :