افغانستان میں شادی کی تقریب پر افغان فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والی دلہن بھی چل بسی

ہفتہ 3 جنوری 2015 18:44

افغانستان میں شادی کی تقریب پر افغان فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والی ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) افغانستان میں شادی کی تقریب پر افغان فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والی دلہن بھی چل بسی غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین روز قبل صوبہ ہلمند کے ضلع ساروان قلعہ میں شادی کی ایک تقریب افغان فوج کی جانب سے فائر کئے جانے والے راکٹوں کا نشانہ بن گئی تھی واقعہ میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور دلہن سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والی دلہن گذشتہ روز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔

متعلقہ عنوان :