بھارت کی جانب سے گجرات کے قریب مبینہ پاکستانی دہشتگردوں کی کشتی کی تباہی کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ،

تباہ ہونیوالی کشتی شراب اور ڈیزل کے سمگلروں کی نکلی بھارتی وزارت دفاع کو ملنے والی خفیہ اطلاع کا کوئی تعلق دہشت گردی سے نہیں تھا ، ذرائع

ہفتہ 3 جنوری 2015 19:11

بھارت کی جانب سے گجرات کے قریب مبینہ پاکستانی دہشتگردوں کی کشتی کی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) بھارت کی جانب سے گجرات کے قریب مبینہ پاکستانی دہشتگردوں کی کشتی کی تباہی کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا تباہ ہونیوالی کشتی شراب اور ڈیزل کے سمگلروں کی نکلی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جو شواہد سامنے آئے اْن سے پتا چلتا ہے کہ ماہی گیروں کی کشتی میں شراب اور ڈیزل کے اسمگلر تھے۔بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ کشتی نے فرار ہونے کی کوشش کی اور کوسٹ گارڈ کی کشتیوں نے ایک گھنٹے تک اس کا پیچھا کیااخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ماہی گیروں کی کشتی کا انجن اتنا طاقت ور نہیں ہوتا کہ کوسٹ گارڈ کی تیز رفتار کشتیوں کو شکست دے سکے ۔

رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع کو ملنے والی خفیہ اطلاع کا کوئی تعلق دہشت گردی سے نہیں تھا اور نہ اس سے بھارت کو کوئی خطرہ تھا ۔

(جاری ہے)

خود بھارتی نیشنل ٹیکنیکل ریسرچ آرگنائزیشن نے کیٹی بندر سے چھوٹے سے اسمگلروں کی موبائل فون پر ہونے والی گفت گو پکڑی تھی ۔ اخبار کے مطابق کشتی کا ملبہ اکٹھا کیا جاتا تو فورینزک معائنے سے دھماکا خیز مواد کی نوعیت کا پتا چل سکتا تھا ۔ جلتی ہوئی کشتی کی جو تصویریں جاری کی گئیں انہیں دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ اس میں پلاسٹک ایکسپلوسو نہیں بلکہ دستی بم جیسا عام دھماکا خیز مواد ہوسکتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :