وادی تیراہ میں فورسز کی فضائی کاروائی، 31 شدت پسند ہلاک

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:03

وادی تیراہ میں فورسز کی فضائی کاروائی، 31 شدت پسند ہلاک

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جنوری۔2015ء) سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں فضائی کاروائی کرتے ہوئے 31 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات ملنے پر فورسز نے جیٹ طیاروں سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ تباہ ہونے والے ٹھکانوں میں خود کش حملہ آوروں کا تربیتی مرکز بھی شامل ہے۔ عسکری حکام نے کئی شدت پسندوں کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر خود کش حملہ آور تھے۔

متعلقہ عنوان :