ورلڈ کپ 2015 ، بنگلہ دیش نے پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا اٹھارہ سالہ مومیا سرکار میگا ایونٹ کیلئے منتخب ۔

عالمی کپ میں بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کو سوپنی گئی ہے شاکب الحسن ان کے نائب ہونگے

پیر 5 جنوری 2015 11:38

ورلڈ کپ 2015 ، بنگلہ دیش نے پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا  اٹھارہ ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 5جولائی 2015ء) عالمی کپ2015 کیلئے بنگلہ دیش نے اپنے حتمی پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا  اٹھارہ سالہ مومیا سرکار میگا ایونٹ کیلئے منتخب ہو گئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے عالمی کپ دو ہزار پندرہ کیلئے حتمی پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ عالمی کپ میں بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کو سوپنی گئی ہے جبکہ شاکب الحسن ان کے نائب ہونگے۔

(جاری ہے)

اٹھارہ سالہ نوجوان کھلاڑی سومیا سرکار اور ناصر حسین بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ بنگال ٹائیگرز کا اسکواڈ مشرفی مرتضیٰ کپتان، شاکب الحسن نائب کپتان، تمیم اقبال، انعام الحق، مومن الحق، محمود اللہ، مشفیق الرحیم، شبیر رحمان، ناصر حسین، تیج الاسلام، عرفات سنی، روبیل حسین، الامین حسین، تسکین احمد اور سومیا سرکار پر مشتمل ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم میگا ایونٹ کا آغاز اٹھارہ فروری کو کینبرا میں افغانستان کے خلاف میچ سے کریگی۔

متعلقہ عنوان :