شہریار خان نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کے ورلڈ کپ سکواڈ میں منتخب ہونے کا واضح عندیہ دیدیا

منگل 6 جنوری 2015 12:24

شہریار خان نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کے ورلڈ کپ سکواڈ میں منتخب ہونے کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کے ورلڈ کپ سکواڈ میں منتخب ہونے کا واضح عندیہ دیا ہے۔ایک انٹرویو میں پی سی بی کے چیئر مین شہر یار خان نے کہاکہ حفیظ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں محمد اکرم ، مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کی نگرانی میں اپنا باوٴلنگ ایکشن درست بنانے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔

حفیظ کے بازو میں خم اور آئی سی سی کی 15 ڈگری کی قانونی حد میں فرق صرف ایک آدھ ڈگری کا ہے، لہذا امید ہے کہ مسلسل کوششوں سے حفیظ آئی سی سی کی طے شدہ حدود میں رہتے ہوئے باوٴلنگ کے قابل ہو جائیں گیپی سی بی چیئرمین نے جومنگل کو کراچی پہنچ کر سلیکشن کمیٹی کے سامنے ورلڈ کپ سکواڈ کے انتخاب پر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے والے تھے اب کراچی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں نے ٹیلیفون کے ذریعے سلیکشن کے معاملے پر کپتان مصباح الحق، ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹر معین خان تک اپنی رائے پہنچا دی اور اب حتمی سکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد اور نائب مینیجر شاہد اسلم ورلڈ کپ انتظامیہ کا حصہ ہوں گے اور مختلف وجوہات کی بناء پر دوہری ذمہ داریوں کے حوالے سے پابندی کا اطلاق ان پر نہیں ہو گا۔

نیوزی لینڈ کے محدود دورے اور ورلڈ کپ کے دوران حفیظ کے باوٴلنگ ایکشن پر کام جاری رکھنے کیلئے مشتاق ٹیم کے ہمراہ ہوں گے لہذا دوہری ذمہ داریوں پر پابندی کا اطلاق مشتاق پر نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین نے بتایا کہ شاہد نے نائب مینیجرکے عہدے کو ترجیح دیتے ہوئے این سی اے میں بطور مینیجر کوچ ایجوکیشن اپنی ذمہ داریوں کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :