ویلنگٹن ٹیسٹ ،ولیمسن اور واٹلنگ نے سری لنکا کا ٹیسٹ جیتنے کا خواب چکنا چور کر ڈالا
منگل 6 جنوری 2015 12:25
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6۔جنوری 2015ء ) کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ کے مابین چھٹی وکٹ کی شراکت میں ریکار ڈ پارٹنر شپ نے سری لنکا کی سیریز برابر کرنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔
(جاری ہے)
بیسن ریورز ، ویلنگٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 253رنز 5کھلاڑی آؤٹ پر شرو ع کی تو سری لنکا بقیہ کیوی بلے بازوں کو جلد از جلد پوویلین واپس بھیجنے کی امید لیکر میدان میں اترا تاہم کپتان ولیمسن اور وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ نے انکی ایک نہ چلنے دیتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 365رنز کی شراکت کرتے ہوئے سری لنکا نے ٹیسٹ میچ اپنے نام کرنیکی آخری امید بھی چھین لی ۔
نیوزی لینڈ نے 524رنز 5کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کرنیکا اعلان کیا ۔ کین ولیمسن 242اور واٹلنگ 142رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے پرادیپ نے 3کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ 390رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 42رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد کارونارتنے 17رنز بنا کر مارک کریک کا شکار بنے ۔ سری لنکا نے دن ختم ہونے تک 1وکٹ کے نقصان پر 45رنز بنا لیے تھے ۔ سلوا 20اور پرساد 1رنز بنا کر کریز پر موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری
-
دبٸی میں بارشیں، مصباح الحق اور کامران اکمل ایٸرپورٹ پر پھنس گئے
-
جاپان کے سابق نمبر ایک کینٹو موموٹا رواں ماہ کے آخری میں بین الاقوامی بیڈمنٹن کو خیر باد کہہ دیں گے
-
روہت شرما نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کی حمایت کردی
-
پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ناقابل شکست سنچری
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل قومی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوگیا
-
بابر اعظم سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ’حیران‘
-
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کپتانی واپس ملنے پر سخت سوالات اٹھا دیئے
-
شاہین آفریدی اوپننگ کے معاملے پر رضوان اور بابر سے بات کرنے سے گریزاں تھے: محمد حفیظ کا دعویٰ
-
راشد خان نے دوہرے معیار کی وجہ سے آسٹریلین لیگ بی بی ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
-
اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.