کبھی کافی خود نہیں بنائی اور نہ ہی کافی بنانی آتی تھی ‘ فل نیول

منگل 6 جنوری 2015 12:26

کبھی کافی خود نہیں بنائی اور نہ ہی کافی بنانی آتی تھی ‘ فل نیول

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)انگلینڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فٹ بالر فل نیول نے کہا ہے کہ کبھی کافی خون نہیں بنائی اور نہ ہی کافی بنانی آتی تھی ۔ایک انٹرویو میں نیول نے اس بات کا اعتراف کیا کہ چند روز قبل تک انھوں نے کبھی کافی خود نہیں بنائی تھی اور نہ ہی انہیں کافی بنانی آتی تھی۔

(جاری ہے)

بی بی سی کے مطابق کچھ دن قبل ان کے گھر آئے ہوئے ایک اخبار کے رپورٹر نے جب ان سے کافی مانگی تو ان کو اپنی بیوی کو فون کر کے کافی بنانے کا طریقہ پوچھنا پڑا۔

فل نیول سے جب اس بارے میں مزید سوال کرنے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے مذاق کرتے ہوے کہا کہ میں نے ایک غیر معمولی زندگی گزاری ہے بہتر ہوگا اگر ہم فٹ بال کے بارے میں بات کریں۔یاد رہے کہ ایک حالیہ سروے کے مطابق پریمیر لیگ میں کھیلنے وال فٹبالروں کا تنخواہیں یورپ کی دوسری لیگز سے زیادہ ہیں کھلاڑیوں کی ایک ہفتے کی اوسط تنخوا تقریباً 50 لاکھ روپے ہے۔