آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی یادگاری تختی سڈنی گراوٴنڈ میں لگا دی گئی

منگل 6 جنوری 2015 12:26

آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی یادگاری تختی سڈنی گراوٴنڈ میں لگا دی گئی

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے پہلے آسٹریلوی کرکٹر آنجہانی فلپ ہیوز کی یادگاری تختی سڈنی گراوٴنڈ میں لگا دی گئی۔فلپ ہیوز گزشتہ نومبر میں اسی گراوٴنڈ میں کھیلتے ہوئے گردن پر باوٴنسر لگنے سے انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

انکے ریکارڈ پر مبنی تختی آسٹریلوی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں لگائی گئی ہے۔ انکی موت کے بعد سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان سٹیفن سمتھ کا کہنا ہے وہ ٹیسٹ میچ جیت کر ہیوز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ہیوز کے اہلخانہ بھی اس میچ کو دیکھنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :