یونس خان کی شاہد آفریدی کی ریٹائر منٹ کے فیصلے کی تعریف --- میں فٹ رہا تو پچاس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں ‘ یونس خان
منگل 6 جنوری 2015 12:27
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے شاہد آفریدی کی ریٹائر منٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں فٹ رہا تو پچاس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو آئینے میں دیکھتا ہوں۔اپنے آپ سے بات کرتا ہوں اگر میں فٹ رہا اور فارم میں ہوا تو پچاس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں اگر بور ہوا تو کرکٹ چھوڑ بھی سکتا ہوں تاہم ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر اپنے آپ کو موٹیویٹ کرتے اور کرکٹ کو انجوائے کرتے رہے۔اگر میں اپنے آپ کو موٹی ویٹ کرتا رہا اور اپنی ٹیم پر بوجھ نہ بنا تو ورلڈ کپ کے بعد بھی ایکشن میں دکھائی دوں گا۔یونس خان نے کہا کہ مصباح جیسے دکھائی دیتے ہیں ویسے ہیں نہیں یہ ان کا انداز ہے تاہم وہ ٹیم کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
میں انہیں کامیاب کپتان سمجھتا ہوں۔
یونس خان نے کہا کہ اس وقت شائقین کرکٹ کی خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کارکردگی دکھائے۔میں ورلڈ کپ میں وہ کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جو جاوید میاں داد، عمران خان اور انضمام الحق نے1992کے ورلڈ کپ میں ادا کیا تھا۔پاکستان اس بار بھارت کو بھی شکست دے گا اور ورلڈ کپ میں بھی کامیابی حاصل کرے گا۔ایڈیلیڈ اوول پر پاکستان بھارت کو ہراکر نئی تاریخ رقم کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.