ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہو گا‘ مصطفی قریشی

منگل 6 جنوری 2015 12:31

ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہو گا‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ لوگ روایتی فلمیں دیکھ کر اکتا چکے ہیں اب نئے موضوعات پر فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکتا ہے ، ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو چیز بھی بہتر ہو گی لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور یہی معیار فلموں کے حوالے سے بھی ہے ۔

تکنیکی اور موضوعات کے طور پر بھارتی فلمیں ہم سے بہتر ہیں مگر اس سے ہمیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ہم بھارت سے بہتر فلمیں بنا سکتے ہیں اور بھارت سے بہتر ٹیلنٹ بھی ہمارے ملک میں موجود ہے صرف ان کو موقع ملنا چاہیے ۔ مصطفی قریشی نے کہا کہ چند لالی وڈ فلموں نے موجودہ دور میں اچھا بزنس کیا ہے جو کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے خوش آئند بات ہے ۔