پاکستان کی نوجوان ماڈلز نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے‘ صبا قمر

منگل 6 جنوری 2015 12:31

پاکستان کی نوجوان ماڈلز نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل معیار کی ماڈلنگ ہوتی ہے ، پاکستان کی نوجوان ماڈلز نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ محنت انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے ، کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے جستجو اور عمل ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت سب سے بڑااستاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔ اچھے برے وقت میں ہی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے آپ اپنے دوستوں بارے اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فنی کیریئر میں جتنا بھی کام کیا عزت و احترام کے ساتھ کیا ہے جو میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے کہا کہ نت نئے ملبوسات کی وجہ گھریلو خواتین کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :