قومی اسمبلی نے 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

منگل 6 جنوری 2015 12:52

قومی اسمبلی نے 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) 21 ویں آئینی ترمیم اورفوجی عدالتوں کا بل پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر منظور کر لی گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق 21 ویں آئینی ترمیم کو قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر بھی شریک ہوئے جبکہ 245 اراکین اجلاس میں شریک تھے۔

تاہم تین جماعتوں نے بل کی منظوری میں حصہ نہیں لیا۔ 21 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری دی گئی ہے جبکہ ایوان میں کسی بھی رکن قومی اسمبلی میں بل کی مخالفت نہیں کی۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی جبکہ ایوان میں موجود تمام اراکین نے 21 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

21 ویں آئینی ترمیم کا بل وفاقی وزیر قانون پرویز رشید نے پیش کیا ۔

آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے 228 اراکین کی حمایت درکار تھی لیکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں موجود تمام اراکین نے حمایت کرتے ہوئے 21ویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کا حصہ بنا دیا ۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف ، جمعیت علماءاسلام ف کے اراکین سمیت شیخ رشید قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ واضح رہے پہلی شق میں جمعیت علماءاسلام ف کی ترمیم کی تجویز ایوان نے مسترد کر دی ہے۔جبکہ جے یو آئی ف کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے مطابق لفظ فرقہ کی مزید واضح کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :