پریس کلب خیرپور کے سابق صدر غلام قادر سومرو کے بھائی تا حال با زیا ب نہ ہو سکے

منگل 6 جنوری 2015 13:18

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) پریس کلب خیرپور کے سابق صدر غلام قادر سومرو کے بھائی استاد غلام سرور کو اغوا ہوئے 50 دن گزر چکے تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔

(جاری ہے)

پریس کلب کے صدر دین محمد کلہوڑو‘ اشرف مغل‘ مٹھل کھوڑو‘ شجاعت صدیقی‘ حفیظ عباسی سمیت دیگر صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مغوی کو تاحال بازیاب کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی انہوں نے آئی جی سندھ سے مغوی استاد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔