نبی اکرم کی ولادت کے بعد جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے،صدر سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن

منگل 6 جنوری 2015 13:24

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے صدر اکبر علی نے کہا ہے کہ نبی اکرم کی ولادت کے بعد جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے، اچھے برے اور انسانیت کی پہچان ہونے لگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کے موقع پر موٹر ورکس کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر لگائے جانے والے استقبالیہ کیمپ کے موقع پر نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ استقبالیہ کیمپ پر مرکزی جلوس کے شرکاء میں جوس کے ہزاروں ڈبے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں اس موقع پرسکھرموٹر ورکس میلاد کمیٹی کے انچارج شبیر بودی، شفیق بھٹی، غلام حسین، ذاکر سولنگی و دیگر موجود تھے۔