تھانہ بی سیکشن پولیس کی زیادتیوں کے خلاف پاک کالونی کے علاقہ مکین کا احتجا ج

منگل 6 جنوری 2015 13:26

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) تھانہ بی سیکشن پولیس کی زیادتیوں کے خلاف پاک کالونی کے علاقہ مکین محمد حسن گڈانی نے اپنے بیٹے مولا داد گڈانی کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ بی سیکشن پولیس نے پچیس دسمبر کو میرے بیٹے ابراہیم گڈانی جو کہ گھر کا سودا سلف لینے بازار گیا تھا اسے بلاجو از گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا اس کی تلاش کیلئے مختلف تھانوں کے چکر لگائے مگر پولیس نے اس کی گرفتار ی سے لاعلمی ظاہر کی ہمیں خدشہ ہے کہی پولیس اسے جھوٹے مقابلے میں قتل نہ کر دیں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے پولیس زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور میرے بیٹے کو آزاد کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :