فلمی صنعت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی‘ بہار بیگم

منگل 6 جنوری 2015 14:01

فلمی صنعت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی‘ بہار بیگم

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) پاکستانی لیجنڈ اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلمی صنعت ایک مرتبہ پھر کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی لیکن اس کیلئے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی فلموں کی آمد کا سلسلہ خوش آئند ہے اس سے نئے فنکاروں کیساتھ ساتھ ہنرمندوں کو بھی کام کے مواقع ملیں گے اور بحران کی شکار فلمی صنعت کو دوبارہ عروج حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی میں بہت سے نئے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نئی فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت میں قائم ہونے والا بحران ہمارا اپنا پیدا کردہ ہے۔ جب تک ہم اپنے اندر سے منافقت ختم نہیں کریں گے اس انڈسٹری کی ترقی ممکن نہیں۔