سیمنٹ کی فروخت میں سال 2014ء میں 6.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

منگل 6 جنوری 2015 14:11

سیمنٹ کی فروخت میں سال 2014ء میں 6.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سیمنٹ انڈسڑی کیلئے گزشتہ سال 2014ء خاصا منافع بخش رہا، آخری ششماہی میں فروخت میں 6.23فیصد کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کی آخری ششماہی میں سیمنٹ کی فروخت میں 6.23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سیمنٹ کی فروخت ایک کروڑ 61لاکھ ٹن سے بڑھ کر ایک کروڑ 71لاکھ ٹن پر پہنچ گئی۔