سعودی عرب نے تیل کی قیمتیں بڑھا دیں

منگل 6 جنوری 2015 14:13

سعودی عرب نے تیل کی قیمتیں بڑھا دیں

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) عالمی منڈیوں میں جہاں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے وہیں دوسری جانب سعودی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

علمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پچاس ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ سعودی عرب نے اپنے ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی قیمت ہی بڑھا دی ہے۔ سعودی عرب نے عرب لائٹ کے ایشیائی خریداروں کے لیے قیمت میں ایک ڈالر بیس سینٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔ یورپ اور امریکہ میں قیمتوں میں کمی کی گئی ہے معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کا یہ فیصلہ قیمتوں میں کمی کے لیے نہیں بلکہامریکہ اور یورپ میں مارکیٹ شئیرز بچانے کے لیے ہے۔

متعلقہ عنوان :