ورلڈ کپ ،دفاعی چیمپئن بھارت کے حتمی سکواڈ کا اعلان

منگل 6 جنوری 2015 14:55

ورلڈ کپ ،دفاعی چیمپئن بھارت کے حتمی سکواڈ کا اعلان

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6۔جنوری 2015ء ) دفاعی چیمپئن بھارت نے ورلڈ کپ 2015ء کے لیے حتمی 15رکھنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ممبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری سندیپ پٹیل نے پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

حتمی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں مہندرا سنگھ دھونی ، ویرات کوہلی ،روہت شرما ، شیکھر دھون ، اجنکے رہانے ، محمد شامی ، ایشانت شرما ، سریش رائنا، روی چندرن ایشون ، امیش یادو ، اکشر پٹیل ،بھونیشور کمار ، روندرا جدیجا ، امبتی رائیڈو اور سٹورٹ بنی شامل ہیں۔

بھارتی سلیکٹر ز ان فارم روبن اتھاپا کو حیرت انگیز طور پر سکواڈ سے ڈراپ کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :