بھا رت پا کستان کے خلا ف جنگ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا ،راشد قریشی

منگل 6 جنوری 2015 16:01

بھا رت پا کستان کے خلا ف جنگ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا ،راشد قریشی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنماء جنرل (ر) راشد قریشی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بھارت صرف اسلئے کررہا ہے تاکہ پاکستانی فوج کا دھیان دہشت گردی کیخلاف جنگ سے ہٹایا جاسکے اور پاکستان کا زیادہ سے زیادہ نقصان ہو۔ ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

06 جنوری 2015ء“ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خاص طور پر نریندر مودی کی حکومت میں جوکہ پوری دنیا میں مانا جاتا ہے کہ وہ خود ایک دہشت گرد ہے اور پاکستان کیخلاف ہے ایسے میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کوئی خاص بات نہیں ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس سے بہت نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی بڑھ گئی تو یقیناً پاک فوج کی جانب سے بہت سختی سے نمٹا جائے گا۔