عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ملکی درآمدی بِل بھی کم ہو گیا،اکتوبر سے نومبر تک 30ارب روپے کافائدہ ہوا

منگل 6 جنوری 2015 16:09

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ملکی درآمدی بِل بھی کم ہو گیا،اکتوبر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث ملک کا درآمدی بِل بھی کم ہو گیا ہے، صرف اکتوبر سے نومبر تک تیل کے درآمدی بل کی مد میں ملک کو 30ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر سے نومبر تک تیل کا درآمدی بل دو ارب اٹھارہ کروڑ رہا جو گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں دو ارب اڑتالیس کروڑ ڈالر پر موجود تھا۔ رواں مالی سال جولائی سے نومبر تک تیل کے درآمدی بِل میں پانچ فیصد سے زائد کمی ہوئی جس کا حجم چھ ارب گیارہ کروڑ ڈالر رہا۔