Live Updates

عمران خان کو بیٹوں کی جانب سے صاف جواب

منگل 6 جنوری 2015 16:19

عمران خان کو بیٹوں کی جانب سے صاف جواب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیٹوں نے دوسری شادی سے متعلق والد کورا جواب دیا ہے۔ عمران کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے دوسری شادی کو ناپسند کیا ہے تاہم انہیں دوبارہ دولہا بننے سے بھی نہیں روکا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دورہ لندن اپنی شادی کے حوالے سے بیٹوں کو اعتماد میں لینے کے لئے تھا۔

(جاری ہے)

لندن میں عمران خان اپنی پرانی ساس کے گھر قیام پذیر ہوئے جہاں انہوں اپنے بیٹوں سے ملاقات کی۔ کپتان نے اپنے بیٹوں کے سامنے اپنی دوسری شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور ان سے رائے طلب کی تاہم بیٹوں نے والد کے اس فیصلے کو ناپسند کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم اور سلیمان اپنے والد کی دوسری شادی کے حوالے سے ناخوش ہیں اور انہوں نے اس فیصلے پر کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :