ٹنڈوالہیار ،مسافر کوچ تیز رفتاری اور سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی،7افرا د زخمی

منگل 6 جنوری 2015 17:15

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) ٹنڈوالہ یار میں مسافر کوچ تیز رفتاری اور سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جسکے نتیجے میں کو چ کے سات مسافر شدید زخمی ہوگئے تفصلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے کیریا شاخ کے مقام پر کراچی سے میر پور خاص جانے والی مسافر کوچ نمبر JB,0072 تیز رفتاری اور اچانک سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی جسکے نتیجے میں کوچ میں سوار شوکت علی ، نوید موہن بھالو ، مٹھن ،سمیت 7 مسافر شدید زخمی ہوگئے جبکہ دیگر مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پونچ گئی جہاں علاقہ میکنوں اور پولیس نے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار پہنچایا جبکہ پولیس نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔