21 ویں ترمیم کی حمایت پر سیاسی جماعتوں کا شکریہ، قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی یہ ترمیم متفقہ طور پر منظور ہو گی : وزیر اعظم

منگل 6 جنوری 2015 17:41

21 ویں ترمیم کی حمایت پر سیاسی جماعتوں کا شکریہ، قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو 21 ویں ترمیم منظور کروانے کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ بل قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی متفقہ طور پر پاس ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ بل ایک پارٹی کا نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہ قومی ایکشن پلان کمیٹی نے 7 دن مسلسل محنت کے بعد اپنا کام مکمل کیا جبکہ 20 نکاتی ایجنڈہ امن قائم کرنے کا ایجنڈہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کمیٹی کے سربراہ کے طور پر کام کیا ۔جبکہ اس 20 نکاتی ایجنڈے کو آئینی تحفظ دینے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے سیاسی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ہ وہ ان کی کال پر پشاور پہنچے اور بل کی حمایت کا اعلان کیا۔جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بل کی بہت ضرورت تھی۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس بل کے تحت فوجی عدالتوں کی مدت 2 سال ہے اور تب تک فوجی عدالتیں دہشت گردی کے خلاف اپنا کام کرتی رہیں گی۔