ٹیکس وصولیوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے حکومت کو ترقیاتی بجٹ میں 20فیصد تک کمی کرنے کا کہہ دیا،ٹیکس وصولیوں میں 125ارب روپے کی کمی کے بعد آئی ایم ایف نے 258ارب روپے کمی کا مشورہ دیا ‘ذرائع

منگل 6 جنوری 2015 18:36

ٹیکس وصولیوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے حکومت کو ترقیاتی بجٹ میں 20فیصد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) ٹیکس وصولیوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے حکومت کو ترقیاتی بجٹ میں 20فیصد تک کمی کرنے کا کہہ دیا، آئی ایم ایف نے 258ارب روپے کمی کا مشورہ دیا ہے جسکے باعث حکومت ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی۔ ذرائع کے مطابق ریونیو شارٹ فال کے باعث آئی ایم ایف نے حکومت کو پی ایس ڈی پی میں 20فیصد تک کمی کر نے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 149ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جوکہ مقرر ہ ہدف کا صرف 28فیصد ہے ۔رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 125ارب روپے کی کمی کے بعد آئی ایم ایف نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کم از کم 258ارب روپے کمی کے بعد 917ارب روپے کر دیا جائے ۔حکومت نے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار 175ارب روپے مختص کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :